21 مارچ 2020 - 06:40
امریکی عوام، حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں: حسن روحانی

ایران کے صدر نے امریکی عوام کے نام اپنے پیغام میں ایران کے خلاف امریکی پابندیاں کی جانب اشارہ کرتے ہوئےمتنبہ کیا کہ ہر وہ پالیسی جو ایران میں طبی نظام کو کمزور کرنے اور اسی طرح بحران سے نمٹنے کیلئے مالی وسائل کو محدود کرنےکا باعث بنے تمام ممالک کی جانب سے کورونا کا مقابلہ کرنے پر منفی اثرات مرپ مرتب کرے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اس پیغام میں کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے بہت سارے ایرانی عوام اپنی صحت ، نوکریوں اور آمدنی سے محروم ہوجاتے ہیں اور ایرانی عوام کورونا وائرس، موجودہ امریکی حکومت کی ظالمانہ پابندیوں اور پالیسیوں کے خلاف بھی مزاحمت کرکے کامیاب ہوں گے۔

ایران کے صدر نے کہا کہ ہمارے عوام اس مشکل وقت سے گزریں گے ، لیکن کیا امریکی عوام قبول کرتے ہیں کہ یہ ظالمانہ دباؤ ان کی طرف سے ، ان کے ووٹ کے ذریعہ ، اور ان کے ٹیکسوں کے ذریعہ عائد کیا گیا ہے؟

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی عوام اپنی حکومت کے خلاف آواز بلند کریں اورامریکی تاریخ کے اوراق کو مزید کالا ہونے کی اجازت نہ دیں۔

.....
342

لیبلز